ایم ڈی کیٹ امتحان، اسلام آباد ہائیکورٹ کا طلبہ کے لیے ریلیف، بڑا حکم جاری کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ امتحان کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔
عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی تاحکم ثانی امتحان کے نتائج جاری نہ کرے۔
عدالت نے وزارت ہیلتھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 26 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔
ہائیکورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکمنامے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی کو اسٹے آرڈر سے متعلق اطلاع دی جائے۔
میڈیکل میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے والے طلبا و طالبات نے دوبارہ امتحان دینے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے والے طلبا و طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپر آؤٹ آف کورس تھا۔ جبکہ جوابی کی میں بھی غلطیاں ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں طلبا نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان کالعدم قرار دے کر دوبارہ امتحان لینے کا مطالبہ کیا ہے۔