پنجگور، ذاکر دشتی کے اغوا سے ہمارا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، قبائلی رہنما


پنجگور(قدرت روزنامہ)یونین کونسل نکر کے معروف سیاسی قبائلی وکاروباری شخصیات حاجی عبدالحمید حاجی محمد عظیم حاجی منیر اسماعیل حاجی آمین جان حاجی طاہر نے اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذاکر دشتی کے اغوا سے ہمارا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ہم موصوف اور اسکے فیملی کو جانتے ہیں پولیس کے ذریعے بلاوجہ ہمارے معتبر شخصیت حاجی عبدالحمید کے گھر پر چھاپہ مارکر گھر میں چادر اور دیواری کو پامال کیاگیا جس کی ہم شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ذاکر دشتی کے بھائی جلیل نے بلاوجہ ہمیں اس واقع میں ملوث کیا ہم پرامن عزت دار اور کاروباری لوگ ہیں آج تک ہم نے کسی کا برا نہیں سوچا اور نہ ہی غلط کاموں کی حوصلہ افزائی کیا بلکہ ہر شخص کو عزت کی نگاہ دیکھا اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھا کہ وہ عزت کے بدلے ہم سے عزت سے پیش آئیں انہوں نے کہا کہ دشتی کے واقع میں ہمارے گھروں پر پولیس کے ذریعے دستک اور چادر اور چاردیواری کی پامال کرنا انتہاہئ غلط عمل ہے اگر کسی کو غلط فہمی تھا تو ہم رابطہ کرتے وہ جہاں چاہتے ہم انکے ساتھ بیٹھتے مگر افسوس بلوچ روایات کو پامال کرکے رات کی تاریکی میں ہمارے گھروں کی چادر اور چاردیواری کو پامال کیا گیا انہوں نے کہا کہ ذاکر دشتی کے فیملی کی طرف سے ہم پر بیجا اور غلط الزامات کی وجہ سے پورا خاندان ذہنی کوفت اور تشویش میں مبتلا ہے اگر آج کے بعد ہمارے خاندان کے کسی فرد کو کوئی نقصان پہنچا تو اسکے ذمہ دار ذاکر دشتی کے بھائی جلیل اور دیگر فیملی ممبران ہونگے انہوں نے کہا کہ بلوچ کے گھر کی بغیر کسی وجہ کے بے حرمتی کرنا ایک منفی اور قابل مذمت فعل ہے