قلات ،نامعلوم افراد نے سڑک پر کام کرنے والی کمپنی کی مشینری نذرآتش کردیا


قلات(قدرت روزنامہ)قلات میں خزینئی کے مقام پر سڑک پر کام کرنے والی کمپنی پر مسلح افراد نے حملہ کر کے مشینری کو نذرآتش کر دیا۔لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب قلات کے علاقے خزینئی میں مسلح افراد نے سڑک پر کام کرنے والی کمپنی پر حملہ کر کے سائٹ پر موجود دو ہیوی مشینری کو نذرآتش کر کے فرار ہوگئے مزید کاروائی جا ری ہے