پشاور میں دستی بم کے دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں چارسدہ روڈ پر کچرے کے ڈھیر میں دستی بم دھماکے کے باعث ایک 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق، دھماکہ خزانہ شوگر ملز کے قریب ہوا جہاں کباڑ کا کام کرنے والے 10 سالہ ابرار کو کچرے کے ڈھیر سے ایک دستی بم ملا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے نے ممکنہ طور پر دستی بم کی پن کھینچی جس سے دھماکا ہوگیا۔
ایس پی رورل ڈویژن انعام جان نے کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔