پریکٹس پروسیجر کمیٹی؛ چیف جسٹس نے جسٹس منصور کے خط کا جواب دیدیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس پروسیجر کمیٹی؛ چیف جسٹس نے جسٹس منصور کے خط کا جواب دیدیا۔
سپریم کورٹ کی پریکٹس پروسیجر کمیٹی کے حوالے سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس منصور علی شاہ خط کا جواب دیدیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے خط میں کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو ججز کمیٹی میں شامل ہونے کا کہا گیا تھا لیکن انہوں نے ججز کمیٹی میں شامل ہونے سے معذرت کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے وضاحت کی کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت پر جسٹس امین الدین خان کو ججز کمیٹی میں شامل کیا گیا۔