پولیو انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی‘ بلوچستان سے ایک اور پولیو کیس رپورٹ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پولیو انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی۔ بلوچستان سے ایک اور پولیو کیس رپورٹ ‘بلوچستان کے ضلع پشین کے 30ماہ کے بچے میں پولیس وائرلیس کی تصدیق ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق بچے میں پولیو وائرس کی قسم وی پی وی1کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کیس کے ساتھ بلوچستان سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 15ہو گئی ہے۔