تیار ہو جائیں ، نان فائلر کٹیگری ختم، مزید کڑی پابندیوں میں جکڑنے کا فیصلہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے ملک میں نان فائلر کٹیگری ختم کرنے اور ٹیکس نہ دینے والوں کو مزید پابندیوں میں جکڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان ایف بی آر بختیار محمد نے بتایا کہ نان فائلرز کی اضافی ٹیکس دینے پر گاڑی اور گھر خریدنے کی سہولت ختم کر رہے ہیں جب کہ ان کی سم بلاک کرنے کے لیے بھی بڑی کارروائیاں ہوں گی۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ہر پاکستانی نان فائلر نہیں ہے بلکہ وہ شخص نان فائلر کٹیگری میں آتا ہے جو ماہانہ 50 ہزار روپے کما کر گوشوارے جمع نہیں کراتا۔ جو ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائے گا تو وہ بیرون ملک بھی نہیں جا سکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پالیسی بنا لی گئی ہے۔ نان فائلرز کے لے پابندیوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، تاہم فیصلے پر عملدرآمد یکم اکتوبر سے نہیں ہو رہا ہے، اس میں کچھ ماہ لگیں گے۔بختیار محمد نے کہا کہ پاکستان سے نان فائلرز کی کٹیگری ہی ختم کر دی جائے گی تاہم فائلرز کے لیے جو سہولتیں ہیں وہ برقرار رہیں گی۔