حریم شاہ نے برطانوی سیاست میں قدم رکھ دیا، کس پارٹی کیلئے مہم چلائی؟


ٹک ٹاکر یہاں سے ایل ایل بی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ کی سیاسی جماعت لبرل ڈیموکریٹس میں شمولیت اختیار کر کے برطانوی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔
اس سے قبل حریم شاہ نے سیاست میں آنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کی رکن بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
اب انہوں نے باضابطہ طور پر برطانیہ کی سیاست میں شامل ہونے کا دعوی کیا ہے کہ حال ہی میں ہونے والے برطانوی الیکشن میں لبرل ڈیموکریٹس کے لیے بھی مہم چلانے میں آگے آگے تھیں۔
اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے لبرل ڈیموکریٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں لبرل ڈیموکریٹس کی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اوراپنی پارٹی کاحصہ بنایا۔ میری پوری کوشش ہوگی کہ میں لبرل ڈیموکریٹس کی مجھ سے وابستہ توقعات پر پورا اتروں اور اس ملک میں رہتے ہوئے اپنا بہترین کردار پیش کر سکوں۔
حریم شاہ نے کہاکہ بحیثیت پاکستانی یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ میں بیٹھ کر ان کی سیاسی جماعت کے لیے کچھ کر سکوں۔حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ اس پارٹی میں میرے علاوہ میرے کچھ اور دوست اور کئی پاکستانی بھی کام کررہے ہیں۔
ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ مجھے تعلیمی لحاظ سے برطانیہ بہت اچھا لگا۔ مجھے یہاں میرٹ کی بنیاد پر ایڈشن مل گیا ہے۔ ٹک ٹاکر یہاں سے ایل ایل بی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
حریم شاہ نے بتایا کہ وہ پاکستان میں ماسٹرز کر چکی ہیں اور قرآن حافظ بھی ہیں۔ حریم شاہ نے اپنی تعلیمی اخراجات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں ایل ایل بی کرنے کی تمام فیسز برطانوی حکومت ادا کرتی ہے۔ یہی نہیں اضافی اخراجات، جیسے رہائش، جم کے اخراجات حتی کہ کالج کے لیے ٹرانسپورٹ کا خرچ بھی برطانوی حکومت ادا کرتی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)