آئینی ترمیم کے معاملے پر ہماری نمبر گیم پوری ہے، صاحبزادہ حامد رضا کا حکومت کو پیغام


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر ہماری نمبر گیم پوری ہے۔
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے پہنچنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم کے حوالے سے بات کرنے کے لہے مولانا کے پاس آئے ہیں۔
انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پچھلی مرتبہ آپ نے جبر کرکے ہمارے لوگ اٹھائے تھے لیکن اس بار آپ ایسا نہیں کر پائیں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات جاری ہے، جس میں دونوں ایوانوں کے اجلاسوں میں متفقہ حکمت عملی پر تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔
ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے، پارلیمان میں اشتراک اور پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر مشاورت کی جارہی ہے۔
ملاقات میں پی ٹی آئی کی نمائندگی سلمان اکرم راجا کر رہے ہیں، جبکہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا بھی ملاقات میں شریک ہیں۔
اس کے علاوہ جے یو آئی لیگل ٹیم کے سربراہ سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی ملاقات میں شریک ہیں۔