بلوچستان یونیورسٹی، خاتون پروفیسر کی رویے کیخلاف ا سٹوڈنٹ تنظیم نے امتحانی پرچے پھاڑ دیے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونیورسٹی انگلش لٹریچر ڈیپارٹمنٹ میں امتحانات کے پیپر پھاڑدیئے گئے ذرائع کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی میں انگلش لٹریچر ڈیپارٹمنٹ میں امتحان کے موقع پر خاتون پروفیسر نے غیر حاضر طالب علم کو ڈین سے اجازت کا لیٹر طلب کیا لیٹر دینے کے باجود طالب علم کو امتحانی حال میں نہ چھوڑنے پرا سٹوڈنٹ تنظیم نے مداخلت کرکے احتجاجا امتحانی پرچے پھاڑدیئے اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے تب تک انگلش لٹریچر ڈیپارٹمنٹ کے امتحانات نہیں ہوں گے