پی ٹی ایم رہنما علی وزیر پر تھری ایم پی او غیرقانونی قرار، ضمانت منظور
لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم ) کے رہنما علی وزیرکی 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی۔
رہنما پی ٹی ایم علی وزیر کی تھری ایم پی او کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالغزیز نے 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے علی وزیر پر تھری ایم پی او کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
علی وزیر کے خلاف اگست میں تھانہ کوہسار میں دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے درج کرکے انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیرکی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔