ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہ کیے جا سکے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہ کیے جا سکے، اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ مکمل یا نامکمل چالان عدالت میں جمع نہیں کروائے گئے،درجنوں کیسز میں ایف آئی اے نے چالان رپورٹ جمع نہیں کرائی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کیسز ایف آئی اے اسلام آباد کے مختلف زونز میں درج ہیں،ایف آئی اے ایک ہفتے میں جو چالان التوا کا شکار نہیں ان کیسز کے سرٹیفکیٹ جمع کروائے۔