اینکر کی تمام کوششیں رائیگاں، سیف علی خان نے کس فرد کو اپنا پسندیدہ سیاستدان بتایا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے بھارت کے اپوزیشن لیڈر اور سابق حکمراں جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی کو اپنا پسندیدہ سیاستدان بتایا ہے۔
سیف علی خان نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں میزبان راہول کنول نے اداکار سے سوال کیا کہ وہ کیسے سیاستدان کو پسند کرتے ہیں جس پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ انہیں بہادر اور ایماندار سیاستدان پسند ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ راہول گاندھی نے جو کچھ کیا وہ بہت متاثر کن ہے۔
ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے، اینکر چاہتے تھے کہ سیف علی خان مودی کی تعریف کریں لیکن انہوں نے مودی کے بجائے راہول گاندھی کی تعریف کی۔
فاطمہ خان نے سیف علی خان کا 2014 میں دیا گیا ایک بیان شیئر کیا جس میں انہوں نے مودی کی تعریف کی تھی اور راہول گاندھی کو نوعمر اور ناقابلِ رسائی قرار دیا تھا۔ صارف کا کہنا تھا کہ سیف علی خان بتا رہے ہیں کہ راہول گاندھی کی امیج پچھلی دہائی میں کتنی بدلی ہے۔
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ میزبان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا تذکرہ ایک بہادر شخص کے طور پر کررہے ہیں لیکن مودی ہندوستان کی تاریخ کے سب سے کمزور اور بزدل وزیراعظم ہیں۔
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیف علی خان کے بیان نے سب کو حیرت میں کیوں ڈال دیا ہے؟