اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں، سیشن عدالت لاہور نے عبوری ضمانت خارج کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں، ان کے اوپر ساتھی اداکار اذان اسود ہارون نے فراڈ کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔ لاہور کی سیشن عدالت نے آج نازش جہانگیر کی عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت بھی خارج کردی ہے۔
لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کردی، اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ نازش جہانگیر کے خلاف اداکار اذان اسود ہارون نے مقدمہ درج کروایا ہے۔
پولیس نے اداکارہ نازش جہانگیر پر مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی 2ماہ کے لیے لی اور واپس نہیں کی۔
ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نے 25لاکھ روپے بھی واپس نہیں کیے اور نہ گاڑی واپس کی۔ تاہم، عدالت نے اداکارہ کے پیش نہ ہونے پر عبوری ضمانت خارج کردی۔
واضح رہے عدالت نے شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کردی ہے۔