’امید ہار چکا تھا‘، فلمی کیریئر سے قبل پیش آنے والی مشکلات سے امیتابھ بچن نے پردہ اٹھادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کون بنے گا کروڑ پتی کی تازہ ترین قسط میں بالی ووڈ کے بڑے ستارے امیتابھ بچن نے فلمی کیریئر سے قبل پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ان کو نوکری کی تلاش میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا . کے بی سی کے میزبان امیتابھ بچن نے مہمان رشی سے ان کی تعلیم کے بارے میں سوال کیا، جس پر رشی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے انجینئرنگ میں بی ٹیک مکمل کیا ہے اور فی الحال نوکری کی تلاش میں ہیں .

ان کے اس جواب پر امیتابھ بچن نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جناب آج کل انجینئرز کو بھی نوکریاں نہیں ملتیں؟ وہ بولے جب آپ جانتے تھے کہ نوکریاں نہیں ہیں، تو آپ نے اس کا مطالعہ کیوں کیا؟ انہوں نے مزید کہا کہ کالج ختم کرنے کے بعد ان کی بھی یہی حالت تھی، کیونکہ وہ نہیں جانتے تھے کہ مستقبل میں کیا ہوگا، بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی اور چھوڑ چھاڑ کے کسی اور ہی طرف نکل آئے، ’نہ بی ایس سی دیکھا نہ ٹی ایس سی دیکھا‘ . امیتابھ بچن نے کہا کہ آج تک ان کو معلوم نہیں ہے کہ انہوں نے پڑھا کیا تھا، بس یہ معلوم ہے کہ بی ایس سی کی ہے، کیونکہ نوکری نہیں کی اور کسی اور ہی دنیا میں چلا آیا اس لیے اب یاد ہی نہیں کہ پڑھا کیا تھا . واضح رہے اس سے قبل بھی امیتابھ بچن اپنی ابتدائی زندگی کی مشکلات کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتا چکے ہیں کہ کیسے وہ کم پیسوں میں زندگی گزار رہے تھے، ان کی ابتدائی نوکری ایک برطانوی کمپنی کے ساتھ تھی جہاں ان کو ماہانہ 1ہزار640 روپے ملتے تھے . . .

متعلقہ خبریں