بلوچستان: ٹرین سروس 11 اکتوبر سے بحال ہوجائے گی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین سروس 11 اکتوبر سے بحال ہوجائے گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے یہ سبی کے قریب پل پر کام ڈیڑھ ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب سبی کے قریب پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا تھا۔ پل تباہ ہونے سے پہلے بلوچستان میں ٹرین سروس معطل ہوگئی تھی۔
کوئٹہ سے پشاور کے درمیان ٹرین جعفر ایکسپریس 11 اکتوبر کو دوبارہ چلنی شروع ہوجائے گی۔