گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپوں کے 3060 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی . اگست میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کے 2282 یونٹس کی فروخت ہوئی جوجولائی کے مقابلہ میں 16 فیصدکم اورگزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 37 فیصدزیادہ ہے . جولائی میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کے 2732یونٹس اورگزشتہ سال اگست میں 1670یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی . واضح رہے کہ روں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے مجموعی طور پر 211252 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 181584 یونٹس کے مقابلے میں16 فیصد زیادہ ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر64 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .
پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 2ماہ میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کے 5014 ہونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 64 فیصد زیادہ ہے .
متعلقہ خبریں