وندر، ٹرک اور ٹریکٹر کی زد میں آنے والے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق


وندر(قدرت روزنامہ)وندر کے قریب ٹرک اور ٹریکٹر کی زد میںآکر موٹر سائیکل پر سوار 2 جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کراچی مین قومی شاہراہ N-25 پر وندر کے قریب مراد ہوٹل کے مقام پر ٹرک ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے مابین خوفناک تصادم کے باعث موٹر سائیکل پر سوار دو افراد ( ربنواز ولد اللہ بچایا اور اس کا ساتھی زاہد احمد ولد محمد امین قوم صابرہ ) سے جن کی شناخت ہوئی ہے جو کہ حب سے وندر اآہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مرک سینٹر وندر کی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ مرک ریسکیو سینٹر کی ایمبولینس کے ذریعے جاں بحق افراد کی نعشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر وندر منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی شکار ہونے والی ٹرک اور ٹریکٹر کو وندر پولیس نے اپنے تحویل میں لے کر ضابطے کی ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے سپرد کر دی۔