سرفراز ڈومکی کی وفات کے بعد خالی نشست پر انتخابات 14نومبر کو ہوں گے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آ ف پا کستان نے سردار سرفراز ڈو مکی کی وفات کے بعد خا لی ہو نے والی بلو چستان اسمبلی کی نشست پی بی 8سبی میں 14نو مبر کو ضمنی انتخاب کر وا نے کا اعلا ن کر دیا ۔ الیکشن کمیشن آ ف پا کستا ن کے جاری کر دہ شیڈول کے مطابق 30ستمبر کو ریٹر ننگ آ فیسر پبلک نو ٹس جاری کر یں گے 2اکتو بر سے 4اکتو بر تک امیداور کاغذ ت نا مز د گی جمع کر وائیں گے 5اکتوبر کو امید اروں کے نا مو ں کی اشاعت کی جا ئے گی 9اکتو بر تک امید اروں کے کا غذ ت نا مز د گی کی جا نچ پڑ تال کی جا ئے گی جس کے بعد 14اکتو بر تک ریٹر ننگ آ فیسر کے فیصلو ں کے خلاف درخواستیں دا ئر کی جا ئے گی جبکہ 17اکتو بر تک درخو استو ں پر فیصلہ کیا جا ئے گا 18اکتو بر کو امید اروں کی نظر ثا نی شد ہ فہر ست جار ی کی جا ئے گی جس کے بعد 21اکتو بر تک امید اوار کا غذا ت نا مز د گی واپس لے سکیں گے شیڈو ل کے مطابق 22اکتو بر کو امیداروں انتخا بی نشا ن الا ٹ کئے جا ئے گئے جبکہ 14نو مبر کو ضمنی انتخا ب کے لئے پو لنگ ہو گی ۔واضح رہے کہ بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کی نشست پا کستان پیپلز پارٹی کے صو بائی وزیر سردار سرفراز ڈو مکی کی وفات کے بعد خا لی ہو گئی تھی ۔