یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی۔
ترجمان یوٹیلٹی اسٹورزکا کہنا ہے کہ قیمتوں میں10 سے لیکر 190 روپے تک کم کی گئی ہے،170 سے زائد اشیاء کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا،چائے،مصالحہ جات اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے بھی 800 سے زائد اشیاء سستی کی گئی تھیں،یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی شرط لاگو نہیں،ملک بھر کے تمام شہری یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں۔