سرگودھا: خواتین سے بی آئی ایس پی کی رقم ہتھیانے والے 10 افراد کیخلاف مقدمہ


سرگودھا (قدرت روزنامہ)سرگودھا میں خواتین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی رقم ہتھیانے والے 10 افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسماعیل نصیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے تصدیق کا جھانسا دے کر رقوم لی گئی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ خواتین سے 500 سے 1 ہزار روپے تصدیق کی مد میں وصول کیے جا رہے تھے۔