کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ چیمپئن شاہ زیب رند کو حالیہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
کور کمانڈر کوئٹہ نے کہا کہ شاہ زیب رند نے اپنی محنت اور لگن سے نہ صرف پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے بلکہ نوجوان نسل کے لیے ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے شاہ زیب رند کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ کی انعامی رقم سے نوازا اور انہیں مزید فتوحات کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔
شاہ زیب رند نے اپنی کامیابی کو قوم کے نام کرتے ہوئے پاک فوج کی اس حوصلہ افزائی اور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔