’ سنا آپ نے شیروانی سلوا لی ہے ‘ صحافی کے سوال پر شاہ محمود رکے اور پیچھے مڑ کر کیا جوا ب دیا ؟ جانئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے تو انہیں صحافیوں نے گھیر لیا اور دلچسپ سوال پر وزیر خارجہ بھی مسکراتے ہوئے آگے بڑھ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کوریڈور میں چلتے ہوئے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ صحافیوں نے چلتے چلتے ان سے غیر رسمی گفتگو کرنا چاہی ، صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ؟ جس پر انہوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا اور جواب دیا کہ ” سو فیصد ساتھ ہوں “ ۔ اس دوران صحافی نے ایک اور سوال داغ دیا کہ ” سنا ہے آپ نے شیروانی تیار کرلی ہے ؟“ اس سوال پر شاہ محمود قریشی پیچھے مڑے اور صحافی کی طرف دیکھ کر مسکراتے ہوئے آگے بڑھ گئے اور جواب نہیں دیا ۔