پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل


پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات آفراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جبکہ ایک زخمی ہو گیا،پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پنجگور کے علاقے خدابادان میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک رہائشی کوارٹر پر حملہ کردیا جسکے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا جنکی میتوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد مزدور تھے ۔جنوں نے خدابادان میں کرائے پر رہائشی کوارٹر لیا تھا جنہیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ان میں سے ایک شخص زخمی ہے پولیس نے واقع کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے جاں بحق افراد کا تعلق ملتان پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا جارہا ہے۔