اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم پوسٹ کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں آرٹیکل نے ڈاکٹر اسرار کی اس بات پر مہر لگا دی ہے کہ انہیں اسرائیل کو تسلیم اور خطے میں اسرائیل کے مقاصد کے حصول کے لیے لانچ کیا جارہا ہے، دوسری طرف پچھلے وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ میں 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تقریر تھی۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہبازشریف کی پچھلے 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تقریر تھی، وہاں سیاسی بیان بازی نہیں بلکہ دنیا کی قیادت کے سامنے جہاں اسرائیل کے مظالم کا ذکر کرنے کے لیے بڑے سے بڑے لیڈر کا منہ نہیں کھلتا، عالمی لیڈران اور اسرائیلی وفد کے سامنے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی مزمت کرنا فخر کی بات ہے۔
دانیال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے صرف اسرائیل کی ہی نہیں بلکہ کشمیر پر بھی بات کی، کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر بات کی، اور تو اور انڈیا کو جس لہجے میں پکارا ہے شہباز شریف نے ڈیسک پر ہاتھ مار کر پاکستانی قوم کے جذبات کا اظہار کیا ہے جو قابل دید ہے، وزیراعظم نے اپنا فرض بڑا بھرپور طریقے سے نبھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری طرف اسرائیل اور اس کے مقاصد کو حاصل کروانے میں کامیاب کرنے کے لیے جس طرح بانی پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلائی جارہی ہے، پہلے اسرائیل کے ایک اخبار نے بانی پی ٹی آئی کی بات کی، پھر یروشیلم پوسٹ نے اس بات پر مہر لگا دی کہ جو بات ڈاکٹر اسرار نے کہی تھی کہ اس کو پاکستان میں اس لیے لانچ کیا جارہا ہے کہ اس نے اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے بلکہ خطے میں اس کے مقاصد کو بھی کامیاب کروانا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ چند عناصر گالم گلوچ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ایسے عناصر کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی۔