علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ علی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دن بھر اپنا بھرپوراحتجاج ریکارڈ کرایا، وزیراعلیٰ ایک بار پھراٹک پارجاکرپنجاب کی سرزمین پراحتجاج کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے موٹروے پر تمام رکاوٹیں عبور کرکے کارکنوں کے ساتھ احتجاج کیا، وزیراعلیٰ نے 5 گھنٹے پوری پنجاب اوروفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ احتجاج کا وقت ختم ہونے پر وزیراعلیٰ واپس روانہ ہوئے ہیں، راولپنڈی لیاقت باغ میں بھی احتجاج کا وقت ختم ہوا تو وہ واپس پشاور کی جانب لوٹ گئے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کے حکم پر اگلے ہفتے پھر احتجاج کیا جائے گا۔