دلچسپ و عجیب

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص طرح کے کھلونے فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں اور ان کھلونوں کی وجہ سے شاپنگ مالز پر گہما گہمی لگی رہتی ہے، چینی لوگ ان کھلونوں کو بہت پسند بھی کررہے ہیں۔
چین کی مارکیٹ حجم کے اعداد و شمار بھی ان تخلیقی کھلونوں کی مقبولیت کو ثابت کررہے ہیں، 2023 میں جاری ’تخلیقی کھلونوں کی انڈسٹری ڈویلپمنٹ رپورٹ‘ کے مطابق چین کے تخلیقی کھلونوں کا ریٹیل مارکیٹ حجم 2015 میں صرف 6.3 بلین یوآن تھا جو 2021 میں بڑھ کر 34.5 بلین یوآن تک پہنچ گیا اورتوقع ہے کہ 2026 میں یہ حجم 110.1 بلین یوآن تک پہنچ جائے گا۔
تخلیقی کھلونے عام طور پر فنکاروں اور ڈیزائنرز کی جانب سے تخلیق کردہ کھلونے ہیں اور لوگ انہیں جمع کرنا پسند کرتے ہیں،بچوں کے روایتی کھلونوں کے برعکس تخلیقی کھلونے اکثر 15 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں میں زیادہ مقبول ہیں جو کھلونے خریدنے اور جمع کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
چین میں ان تخلیقی کھلونوں کی مینوفیکچرنگ میں ایک مکمل صنعتی چین تشکیل دی گئی ہے، تخلیقی کھلونوں کا عروج نہ صرف چین کی معیشت کے لیے نئی قوت فراہم کرتا ہے بلکہ ملک کی معاشی ترقی کی ٹھوس بنیاد کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں