گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے اس سلسلے میں آمدہ اطلاعات کے مطابق 27 ستمبرہفتے کی رات کو نامعلوم مسلح افراد گوادر سٹی کے اندر نیو ٹان سےپانچ افراد کو حراست میں لیکر اٹھا کر لے گئے ،لاپتہ کیے گئے افراد میں دو نوجوانوں کی شناخت لیویزفورس کے اہلکار دودا خالد اور زاکر ولد یقعوب کے ناموں سے ہوئی ہےعلاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوانوں کے ساتھ دیگر تین افراد بھی گمشدگی کا شکار ہوئے ہیں تاہم انکے نام معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔