مایا علی کو سیلون میں کام کرنے والی خاتون نے کیسے مُتاثر کیا؟

(قدرت روزنامہ)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کو بیوٹی سیلون میں کام کرنے والی باہمت خاتون نے اپنی کہانی سے مُتاثر کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مایا علی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ ایک خاتون بھی ہیں جوکہ کسی بیوٹی سیلون میں کام کرتی ہیں۔

مایا علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی آپ کو روزانہ کی بنیاد پر سبق سِکھاتی ہے، یہ سب آپ پر منحصر ہے کہ آپ انہیں کیسے لینا چاہتے ہیں۔‘

اداکارہ نے خاتون کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج، میں اس متاثر کن لڑکی سے ایک بیوٹی سیلون میں ملی اور واقعی اس کی کہانی آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی تھی، اس کا اعتماد، اس کے کام کی اخلاقیات، اس کی ہنسی اور خاص طور پر اس کے کام کے لیے اس کے جنون نے مجھے یہ لکھنے پر آمادہ کیا۔‘

مایا علی نے بھی کاروباری دُنیا میں قدم رکھ دیا

اُنہوں نے لکھا کہ ’اس لڑکی کا 4 سال قبل ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس میں اس نے اپنی ٹانگ کھو دی تھی اور مصنوعی ٹانگ کے ساتھ زندگی گزارنے لگی۔ کسی کے ساتھ ایسا ہونا موت کی طرح ہے لیکن اس لڑکی کی طاقت اس کا خاندان اور اس کی ماں تھیں۔‘

مایا علی نے کہا کہ ’یہ لڑکی اللّہ تعالیٰ پر اعتماد کے ساتھ اپنی زندگی میں مضبوطی سے واپس آئی اور ہر ایک کے لیے مثال قائم کی۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’جب میں نے اس لڑکی سے بات چیت کی تو اس نے مجھے ایک خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ یہ بتایا کہ مجھے صرف خریداری یاد آتی ہے کیونکہ میں جلدی تھک جاتی ہوں۔‘

مایا علی کے اچھے اور برے وقت کا ساتھی کون ہے؟

اُنہوں نے کہا کہ ’اس لڑکی کی مُتاثر کُن کہانی سُن کر مجھے احساس ہوا کہ ہمارے پاس اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔‘

آخر میں مایا علی نے خاتون سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’نتاشا! آپ ایک ہیرو ہیں اور بہت سے لوگوں کے لیے ایک بہترین مثال ہیں، اللّہ آپ کو ہمیشہ اسی طرح ہنستا مسکراتا رکھے۔‘

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

3 hours ago