کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق، عوام نے ٹینکر کو آگ لگا دی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 21 سال کا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
موقع پر موجود مشتعل افراد نے حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، عوام روڈ سے گزرنے والے ایک اور ٹینکر کو بھی آگ لگا دی۔
دوسری جانب جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔