ویڈیو میں سابق وفاقی وزیر کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے جو اپنی اولاد کو قبول نہیں کر سکتے تو باپ کو کیسے قبول کریں گے، گنڈاپور( علی امین گنڈا پور) پہلے کہتے تھے کسی کا باپ بند نہیں کر سکتا تو بند کر کے دکھایا، پھر کہتے تھے کسی کا باپ جیل میں نہیں ڈالے گا وہ بھی کر کے دکھایا، پھر کہا کسی کا باپ ٹرائل نہیں کرے گا، وہ بھی آئندہ آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا . ان کا کہنا تھا آپ ذاتیات پر نہ آئیں، کوئی اینکر ہے، ہماری بہن بیٹیاں اور بچیاں ہیں، عزت سے روزگار کمانے کے لیے باہر نکلی ہیں، آپ اس طرح کی غلاظت سے ڈریں . فیصل واوڈا کا کہنا تھا جب آپ ایسے شخص کو کہ جس پر ریب کے الزامات ہوں اسے ایسی پوزیشن پر بٹھائیں گے تو کیا باقی رہے گا، میں مریم نواز کی سیاست کا کبھی حامی نہیں رہا لیکن اگر کوئی ان کی طرف، یا میرے دشمن کی ماں بہن بیٹی کی طرف آگے بڑھے گا تو پھر ہم دیکھتے ہیں کہ وہ کیسے آگے بڑھتا ہے، بات غیرت کی ہے اور حکومت کو بھی ایکشن لینا چاہیے . سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا حکومت نے اپنی وزارت داخلہ کیا چھولے بیچنے کے لیے رکھی ہوئی ہے، یہ جہاز اور ہیلی کاپٹر کس لیے ہیں، میں تو بہت میرٹ پر کام کرتا ہوں، میں تو اسے پتنگ کی طرح نیچے لے آؤں گا، میں بڑا کلیئر ہوں اب، میں پاکستان کو اب پاکستان کرکٹ ٹیم نہیں بننے دوں گا چاہے میں اکیلا ہی کیوں نہ کھڑا ہوں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص پر ریب کے کیسز ہوں اسے اتنا بڑا عہدہ دیدیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے .
فیصل واوڈا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے .
متعلقہ خبریں