آریان خان کے ساتھ جیل میں سیلفی لینے والا یہ شخص کون ہے اور اس وقت کہاں ہیں؟ حیران کن انکشاف ہو گیا
پولیس کا کہناہے کہ کے پی گوسوی 2018 سے دھوکا دہی کے مقدمات میں مفرور ہے جبکہ گوسوی پر ملائیشیا میں نوکری کے بہانے پونے کے ایک شخص کو دھوکا دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا . خیال رہے کہ اس حوالے سے نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما نواب ملک کا کہنا تھا کہ کے پی گوسوی نام کا یہ شخص پرائیویٹ جاسوس ہے اور اس کے خلاف دھوکا دہی کے مقدمات ہیں . بھارتی میڈیا کے مطابق گوسوی کروز شپ پر چھاپے اور مبینہ طور پر منشیات پکڑے جانے کے 9 آزاد گواہوں میں سے ایک ہے . واضح رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا . . .