راولپنڈی احتجاج؛ 12 خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 103 کارکنان گرفتار
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کے 103 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں 12 خواتین بھی شامل ہیں۔
کارکنان کے خلاف 5 تھانوں نے کل 6 مقدمات درج کیے ہیں، تین مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے اور 4 مقدمات میں 144 خلاف ورزی دفعہ لگائی گئی۔
گرفتار شدگان میں سیمابیہ طاہر سمیت 2 ایم پی اے خاتون امیدوار بھی شامل ہیں۔
تمام گرفتار کارکنوں کو آج اتوار ڈیوٹی جج کے پاس پیش کیا جائے گا، انصاف لائرز فورم لیگل ٹیم جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئی ہے۔ مقدمات تھانہ سٹی، وارث خان، نیو ٹاؤن، سول لائن اور آر اے بازار نے درج کیے ہیں۔