کراچی؛ اسپتال کے باہر ڈاکو کی خاتون سے واردات، ویڈیو سامنے آگئی


کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر دارالصحت اسپتال سروس روڈ پر راہ چلتی خاتون سے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیچ منظرعام پر آگئی۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے شخص نے راہ چلتی خاتون سے موبائل چھینا اور بآسانی فرار ہوگیا۔ خاتون کو اپنے شوہر کے ساتھ پیدل چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈاکو کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، فوٹیچ کی مدد سے تلاش جاری ہے۔