”ریحام خان نے تو معافی مانگ لی اب اگلی باری اس شخص کی ہے جس نے ۔۔“ ریحام خان کی معافی پر زلفی بخاری نے پیغام جاری کر دیا

لندن(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی جانب سے عام معافی کے بعد اب زلفی بخاری کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ” سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے ، ریحام خان نے عوام کے سامنے معافی مانگ لی اور جرمانہ بھی ادا کیا . تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان کی معافی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے ، عدالتی حکم پر ریحام خان نے عوام کے سامنے معافی مانگ لی اور جرمانہ بھرا، انشا اللہ ایک دن ہمارے ملک میں بھی ایسا ہی قانون ہوگا، جوبیشترمیڈیانمائندوں کو جھوٹ،جعلی خبروں پر کیفرکردارتک لے جائیگا ، یہ سب تب ہوتاہے جب قانون کی بالادستی ہوتی ہے ، اب اگلی باری کمشنر راولپنڈی کی ہے .

یاد رہے برطانوی عدالت کے حکم کے بعد ریحام خان نے معافی نامہ اور ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ تمام اشاعات پر زلفی بخاری کوشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ، زلفی بخاری پر لگائے جھوٹے الزامات پر غیرمشروط معافی مانگتی ہوں اور ساتھ ہی ہتک عزت ،قانونی اخراجات کی مدمیں رقم ادا کرنے پراتفاق کرتی ہوں .

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما سید ذوالفقار بخاری عرف زلفی بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے سکینڈل سے متعلق ایک رپورٹ میں اپنے نام کے ذکر پر راولپنڈی کے کمشنر سید گلزار حسین شاہ کو ایک ارب روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوا یا تھا . مئی میں جب یہ اسکینڈل سامنے آیا تھا تو پنجاب حکومت نے مبینہ طور پر رنگ روڈ کے منصوبے کی تبدیلی میں ملوث ہونے پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت 6 افسران کو ہٹا دیا . صوبائی حکومت نے تحقیقات کا حکم دیا تھا جس میں تصدیق کی گئی کہ زلفی بخاری اور وزیر ہوا بازی غلام سرور خان سمیت کچھ بااثر شخصیات کو فائدہ پہنچانے کے لیے راولپنڈی رنگ روڈ کے اصل منصوبے میں تبدیلیاں کی گئیں . ان تبدیلیوں سے منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے کا اضافہ ہوا . جب یہ تنازع بڑا تو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اس الزام کو مسترد کردیا . بعدازاں زلفی بخاری نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات ثابت ہوئے تو سیاست چھوڑ دیں گے . ٹوئٹر پر زلفی بخاری نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں خاموش تماشائی کی طرح کھڑے رہ کر جھوٹا پروپیگنڈا ہوتے ہوئے نہیں دیکھوں گا (اس لیے) میں نے کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ کو رنگ روڈ سکینڈل میں باضابطہ طور پر عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں انہیں (الزام) ثابت کرنا پڑے گا . . .

متعلقہ خبریں