‘دھوم 4’ میں رنبیرکپور کی انٹری، ابھیشیک بچن آؤٹ


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور دھوم سیریز کی نئی فلم ‘ دھوم 4′ میں اداکار رنبیرکپور اہم کردار ادا کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز کی نئی فلم ‘ دھوم 4′ میں رنبیرکپور منفی کردار میں نظر آئیں گے۔ رنبیرکپور دھوم 4 کی شوٹنگ اپنی سالگرہ کے روز 28 ستمبر سے شروع کریں گے۔
دھوم سیریز کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ دھوم سیریز کی پچھلی تینوں فلموں کے دو مقبول کردار ابھیشیک بچن اور اودے چوپڑہ اس مرتبہ ‘ دھوم 4′ کی کاسٹ کا حصہ نہیں ہیں۔ اس سے قبل ابھیشیک بچن فلم میں انسکپٹر جے اور اودے چوپڑہ علی کا کردار نبھاتے آئے ہیں۔ دھوم 4 کا اسکرپٹ اس بار بھی آدیتیہ چوپڑہ اور وجے کرشنا اچاریہ نے مشترکہ طور پر لکھا ہے۔
رپورٹس کے مطابق رنبیرکپور نے متعدد مواقعوں پر دھوم سیریزکی کاسٹ میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی اور اس سلسلے میں ان کی فلم میکرز سے طویل عرصے سے بات چیت چل رہی تھی۔ دھوم 4 کی ہیروئن اور دیگر تفصیل ابھی جاری نہیں کی گئی۔