موٹرسائیکل سوار طالب علموں کو یونیورسٹیز اور کالجز میں کس پابندی کا سامنا کرنا ہوگا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں ہیلمٹ کے بغیر یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یونیورسٹیز کے رجسٹرارز اور کالجز کے پرنسپلز کو مراسلے کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ ہیلمٹ کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور کی یونیورسٹیز اور کالجز موٹر سائیکل سوار اساتذہ اور طلبہ ہیلمٹ لازمی پہنیں گے، بغیر ہیلمٹ کالج یا یونیورسٹی آنے والوں کا داخلہ بند کیا جائے، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کی کالجز اور یونیورسٹیز میں پارکنگ پر پابندی لگائی جائے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں اضافے اور نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے طلبہ و طالبات کے یونیفارم کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط جاری کرتھے، انتظامیہ کی جانب سے قواعد و ضوابط نہ کرنے والے طلبہ و طالبات کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا تھا۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی طرف جاری نوٹفیکشن میں کہا گیا تھا کہ ادارے میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات ٹی شرٹ اور جینز نہیں پہن سکتے، طالبعلم ڈریس شرٹس اور پینٹ پہنیں گے۔