اے ایس پی کے یونیفارم میں پولیس دفتر میں گھسنے والی نوسرباز خاتون گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(اے ایس پی) کے یونیفارم میں پولیس دفتر میں گھسنے والے نوسرباز خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سول لائنز پولیس کے مطابق ایک خاتون اے ایس پی یونیفارم میں پولیس آفس پہنچی اور عملے سے کہا کہ آفیسر کو باہر بلائیں مجھے ان سے کام ہے، آفس داخل ہونیوالی خاتون عائشہ صدیقہ نے پولیس یونیفارم کے ساتھ چپل پہن رکھے تھے۔
سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو خاتون کے چپل فینسی ہونے پر شک ہوا اور اس سے پوچھ کچھ کی، اس دوران نوسرباز خاتون پولیس افسر ہونے کا کوئی ثبوت نہ دے سکی۔
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ خاتون لاہور ڈیفنس کی رہائشی ہے، پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔