یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین
خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک نوجوان شہید یاسین مری کے قاتلوں کی گرفتاری کیخلاف چیف چوک تا خاران پریس کلب احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ قبل یاسین مری کو کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل سے جبری گمشدگی کے بعد نواب شاہ میں ایک جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا جس کے بعد مری اتحاد کے طرف سے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیش داخل کیا گیا لیکن 6 ماہ گزرنے کے بعد اب تک عدالت کے طرف سے کوئی موثر کارروائی نہیں ہوئی ہے اگر ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے۔