ہزارہ ٹاون، بچے کے قتل میں ملوث 15سالہ ملزم گرفتار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم نے واردات کو انجام دینے کے لیے (چھری اور ہتھوڑی)اسکول بیگ میں ڈال کر جائے واردات کی طرف گیا جہاں پر ایک بچے کو پتنگ بازی کرتے ہوئے پایا جسکو جوس پلا کر چار دیواری کہ اندر لے کر گیا اور جرائم سیریز میں دیکھائی جانے والی سینز کی طرز پر بچے کو قتل کر دیا ۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ ، ایس ایس پی سیریس کرائمز ذوہب محسن اور ایس پی سی آئی اے عبدالستار اچکزئی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مور خہ 20.09.2024کو پولیس تھا نہ بروری کے علاقہ نیو ہزارہ ٹان نزد حسینیان پارک قتل کی ایک سنگین واردات ہوئی ۔ جس میں ایک 8/7 سالہ بچہ ارمان علی کو تیز دھار آلہ سے زبح کر کے قتل کیا گیا ۔اور لاش کو جلانے کی کوشش کی گئی۔ مقتول کی نعش کا معائنہ کرنے پر گلہ کٹا ہوا پا یا ۔ سر کی پچھلی جانب زخم خون آلود اور جسم کے مختلف حصوں پر تشدد و(STABBING) کے نشانات پائے گئے۔جبکہ پولیس سرجن نے رائے دی کہ مقتول کہ ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے ۔ SHO پولیس تھا نہ بروری محمود خروٹی نے مقتول کے والد محمد نعیم کی مدعیت میں بعد از ضروری کاروائی مقدمہ درج رجسٹر کیا ۔ مقدمہ ہذا کی تفتیش SOP کے مطابق SCIW منتقل ہوئی۔ مقدمہ ہذا کی تفتیش SCIW کے HOMICIDE UNIT کے حوالے ہوئی ۔ جرم کی سنگینی و علاقے میں خوف و ہراس کو مد نظر رکھتے ہوئے۔ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی۔ٹیم میں SCIW کے آپریشنز ، اینالائسسز وِنگ ، IT اور کرائم سین کے آفیسران کو شامل کیا گیا۔ SCIW کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے مقدمہ ہذا پر دن رات کام کرتے ہوئے۔جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کرائی گئی۔اور جائے وقوعہ کے آس پاس لگے ہوئے CCTV کیمروں کی فوٹیج FC بلوچستان کی معاونت سے حاصل کی ۔ مقدمہ ہذا میں 100 سے زائد موبائل نمبرات پر کام کیا گیا۔ CCTV فوٹیج کی مدد سے مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ۔ مورخہ 29.09.2024 کو ملزم مشتاق حسین عرف مہدی ولد محمد عارف قوم ہزارہ سکنہ ہزارہ ٹاون کوئٹہ بعمری 15 سال کو شامل تفتیش کیا گیا ۔دوران تفتیش ملزم مہدی نے جرم کا انکشاف کیا اور بتلایا کہ وہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر جرائم سے متلقہ سریز دیکھتا رہا ہے اور موبائل گیمز کھیلتا رہا ہے جن کو ذہن میں رکھ کر واردات کی پلیننگ کی ۔ واردات کو انجام دینے کے لیے (چھری اور ہتھوڑی)اسکول بیگ میں ڈال کر جائے واردات کی طرف گیا جہاں پر ایک بچے کو پتنگ بازی کرتے ہوئے پایا جسکو جوس پلا کر چار دیواری کہ اندر لے کر گیا اور جرائم سیریز میں دیکھائی جانے والی سینز کی طرز پر بچے کو قتل کر دیا ۔قتل کرنے کے بعد جرم کو چھپانے کہ لیے نعش پر پیٹرول ڈال کر جلا دیا ۔مقتول کو پہلے سے نہیں جانتا تھا اور نہ ہی اس کا نام معلوم ہے جبکہ اس قتل سے پہلے میں نے اسی واردات کی جگہ پر رسی کی مدد سے ایک فالتو کتے کا گلا دبا کر ماردیا ۔ملزم مشتاق حسین عرف مہدی سے بدوران تفتیش آلاقتل (چھری ، ہتھوڑی )اوراسکول بیگ برامد کر لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔