پنجگورواقعہ، مزدور رجسٹرڈ نہیں تھے جس کا دہشتگردوں نے فائدہ اٹھایا،شاہد رند


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ مزدوروں کا قتل افسوسناک واقعہ ہے، مزدور رجسٹرڈ نہیں تھے جس کا دہشتگردوں نے فائدہ اٹھایاانہوں نے کہا کہ دہشتگرد آسان اہداف کونشانہ بناتے ہیں، مزدوروں کی رجسٹریشن ہوتی تو سیکیورٹی کا بندوبست کیاجاتا، ٹھیکیدار پابند ہوتے ہیں کہ باہر سے آنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن کریںترجمان نے مزید کہا کہ مزدوروں کی رجسٹریشن نہ ہونے پر ذمہ داروں کےخلاف کارروائی ہوگی، حکومت مزدوروں کی رجسٹریشن کرتی ہے تاکہ سیکیورٹی یقینی بنائیں