جیکب آباد، ڈکیتی مزاحمت پر بلوچستان کا اسکول ٹیچر ڈنڈوں کے پے در پے وار سے قتل


جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جیکب آباد میں ڈکیتی کے دوران بلوچستان کا اسکول ٹیچر قتل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود سندھ بلوچستان کے سرحدی پٹی کے علاقے عمرانی موڑ کے قریب نامعلوم ملزمان نے بلوچستان کے رہائشی اسکول ٹیچر اختر ڈومکی سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر ملزمان نے ڈنڈوں سے حملہ کرکے زخمی کردیا اور موٹر سائیکل اور 10 ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے، زخمی ہونے والے اسکول ٹیچر کو سول اسپتال لایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے سکھر کی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، ڈکیتی کی واردات کے دوران جاں بحق شخص کی لاش کو سول اسپتال لایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی تاہم آخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا اور نہ کوئی گرفتاری میں عمل میں لائی گئی تھی۔