گوادر، آف روڈ جیپ ریلی کی تیاریاں جاری،ملکی غیر ملکی ریسر حصہ لے رہے ہیں

گوادر (قدرت روزنامہ)گوادر آف روڑ جیپ ریلی کی تیاریاں جاری. آف روڑ جیپ ریلی میں ملکی اور غیر ملکی ریسرز حصہ لے رہے ہیں.ڈیزرٹ پر 240 کلومیٹر طویل آف روڑ ٹریک تیار کرلیا گیاہے آف روڑ جیپ ریلی کیلئے آج شام سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا مرحلہ شروع ہوگا. آف روڑ جیپ ریلی میں سو سے زائد گاڑیاں حصہ لیں گی. ملک کے معروف ریسرز نادر مگسی، پیر صاحبزادہ سلطان اور رونی پٹیل بھی گوادر پہنچ گئے ہیں جبکہ ایران سے آئے آٹھ ریسرز بھی ریس میں شامل ہیں.

آف روڑ جیپ ریلی میں خواتین ریسرز بھی حصہ لے رہی ہیں. مقامی ریسرز بھی ریس میں طالع آزمائی کریں گے. آف روڑ جیپ ریلی میں اسٹوک اور پریپرڈ کیٹیگریز کے ریس شامل ہیں. جن کا کل کوالیفائی راؤنڈ ہوگا۔اسٹوک کیٹیگری کی ریس 16 جبکہ پریپرڈ گاڑیوں کی ریس 17 اکتوبر کو ہوگی کون بنے گا روڑ کا سلطان یہ 17 تاریخ کی شام کو ہی معلوم ہوگا..