پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمٰن کو فون،امیر جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے پاکستان( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو فون کیا اور ملکی صورتحال پر بات چیت کی۔
نجی ٹی وی چینل” ایکسپریس نیوز” کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر اور مولانا فضل الرحمٰن نے ملک کی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمٰن کو5 سال کیلئے جے یو آئی کا امیر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بیرسٹر گوہر نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی سیکرٹری جنرل جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئے میں رابطے جاری ہیں اور اس معاملے پر دونوں جماعتیں مشاورت کررہی ہیں۔