حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ


لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے نامزد کیے گئے پارلیمانی سیکریٹریز اور افسران کے لیے 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے کی لاگت سے 76 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
پارلیمانی سیکرٹریز کے لیے 22 کروڑ روپے کی لاگت سے 29 لگژری گاڑیاں، اور ایس اینڈ جی اے ڈی کیلیے 9 کروڑ 96 لاکھ سے 15 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے 76 لگژری گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی تھی، ایس اینڈ جی اے ڈی نے پروٹوکول کیلیے 3 کروڑ 61لاکھ روپے کی لاگت سے دو لگژری گاڑیاں بھی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا کے پروٹوکول کیلیے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے 30 لگژری گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔