دوسری شادی کیوں کر رہے ہو؟ خاتون نے سابقہ شوہر کے گھر کو آگ لگادی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں دوسری شادی کرنے پر خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ماڈل ٹاون کے علاقہ محلہ اسلام آباد میں پیش آیا۔
عدنان اور صالحہ کی 10 سال قبل شادی ہوئی تھی، عدنان والدین کے گھر سے ملحقہ اپنے دوسرے مکان میں صالحہ کے ساتھ رہتا تھا تین سال قبل میاں بیوی میں طلاق ہوگئی تو عدنان والدین کے گھر شفٹ ہوگیا۔
تاہم صالحہ نے سابق شوہر کا دیا گیا گھر نہیں چھوڑا اور بہن اور بہنوئی کو بھی اسی گھر میں بلالیا۔
عدنان نے گزشتہ روز دوسری شادی کی۔ گزشتہ شب ولیمہ تھا۔ گھر والے سب ولیمہ کی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔
اس دوران ملزمان چھت کے راستے گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں پیٹرول پھینکا اور پھر اسے آگ لگا دی۔ جس کے نتیجے میں دلہن کے کمرے سمیت گھر میں رکھا سارا سامان جل گیا۔ گھر کو آگ لگا دی۔
جس سے گھر میں نہ صرف موجود سامان جل گیا بلکہ سابق شوہر کا بھائی بھی جھلس کر زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بہن اور بہنوئی کےساتھ مل کر سابق شوہر کے گھر کو آگ لگائی۔