پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے 22 کروڑ سے 29 لگژری گاڑیاں، ایس اینڈ جی اے ڈی کے لیے 9 کروڑ 96 لاکھ سے 15 گاڑیاں خریدی جائیں گی . ایڈیشنل چیف سیکریٹریز پنجاب احمد رضا سرور کی جانب سے 76 لگژری گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی گئی تھی، ایس اینڈ جی اے ڈی کے پروٹوکول کے لیے 3 کروڑ 61 لاکھ سے 2 لگژری گاڑیاں بھی انڈس موٹرز سے خریدی جائیں گی . صوبائی وزرا کے پروٹوکول کے لیے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے سے 30 لگژری گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی جبکہ ایک کروڑ 74 لاکھ 95 ہزار روپے گاڑیوں پر ٹیکس بھی ادا کیا جائے گا، 30 گاڑیوں کی سجاوٹ کے لیے 3 کروڑ مزید خرچ کیے جائیں گے . پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے صرف 9 گاڑیوں کی ضرورت تھی مگر 20 اضافی گاڑیاں بھی خریدنے کی منظوری دی گئی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دستاویزات کے مطابق حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، 20 لیگی پارلیمانی سیکریٹریز کے پاس لگژری گاڑیاں موجود ہونے کے باوجود اضافی 20 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی گئی .
مسلم لیگ ن کے نامزد کیے گئے پارلیمانی سیکریٹریز کو کروڑوں روپے کی نئی گاڑیاں دی جائیں گی، 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے کی لاگت سے پارلیمانی سیکریٹریز اور افسران کے لیے مہنگی ترین 76 گاڑیاں خریدی جائیں گی .
متعلقہ خبریں