حب، مسلح گروہ کا گائوں پر دھاوا، واقعہ کیخلاف اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے


حب(قدرت روزنامہ)حب بھوانی کے مقام پر مسلح گروہ کا گائوں پر دھاوا فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ،واقعہ کے خلاف اہل علاقہ مرد خواتین اور بچے سڑکوں پر نکل آئے قومی شاہراہ بلا کر کے مبینہ قبضہ مافیا اور حملہ آوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ قبضہ مافیا پولیس کی سرپرستی میں ہماری جدی پشتی زمینیں ہتھیا نا چاہتا ہے پچھلے کئی ماہ سے مسلح افراد حراساں کر رہے ہیں خوف کے مارے ہم اپنے گھروں میں محصور ہیں بچے اسکول نہیں جاسکتے گزشتہ روزاسلحہ اور لاٹھیوں ڈنڈوں سے لیس افراد نے گوٹھ پر حملہ کیا اور فائرنگ کی جسکے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے مظاہرین کا پولیس اور تحصلیدار سے مذاکرات سے انکار اسسٹنٹ کمشنر کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حب شہر کے قریب بھوانی کے متعدد دیہاتوں کے افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے سڑکوں پر نکل آئے او ر شاہ پمپ کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کر کے احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی سرپرستی میں ایک مسلح گروہ پچھلے کئی ماہ سے محمد گوٹھ سمیت دیگر ملحقہ گوٹھوں کی زمینیں جو کہ وہاں پر صدیوں سے آباد مقامی قبائل کے گوٹھ گاہوں پر مشتمل ہیں وہ خالی کرانے اور اُن پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور زمینوں پر قبضہ کیلئے انہیں حراساں کیا جارہا ہے علاقے میں مسلح گروہ خوف کی علامت بن چکا ہے اور خوف کے مارے ہم اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ہم خوف کے مارے اپنے بچوں کو اسکول بھیج نہیں سکتے مظاہرین کے مطابق گزشتہ روز مسلح گروہ نے انکے گوٹھ پر حملہ کردیا اور اسلحہ اور ڈنڈوں سے لیس افراد نے اُن پر تشدد کیا اور فائرنگ کی جسکے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ قبضہ مافیا مسلح گروہ کو مقامی پولیس کی سرپرستی حاصل ہے پولیس میں بارہا شکایت کرانے کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا قومی شاہراہ پر مظاہرین کے احتجاج کے سبب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور قومی شاہراہ پر سفر کرنے والوں کو مشکلات اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین سے پولیس اور تحصیلدار حب نے مذاکرات کی کوشش کی تو انھوں نے انکار کردیا بعدازاں اسسٹنٹ کمشنرحب نے موقع پر پہنچ کر مثاہرین سے مذاکرات کئے اے سی حب امیر حمزہ بلوکا کہنا تھا کہ انھوں نے مظاہرین کو انکے حقوق کے تحفظ اور حملے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم وہ موقع کا معائنہ کرینگے اور متاثرین کو انصاف دلایا جائے گا اے سی حب کے مذاکرات اور انصاف دلانے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منشتر ہو گئے اور احتجاج ختم کردیا گیا ۔