وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ کابینہ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا، اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا پیش ہونا تھا ، جس میں فارمیسی کونسل کی تشکیل نو،حج پالیسی 2025 کی منظوری سمیت اہم فیصلے ہونا تھے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔ شنگھائی تعاون تنتظم کے اجلاس کی تیاری سے متعلق جائزہ لیا جائے گا، جلاس میں وزراء اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کوطلب کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں ملائیشین وزیراعظم کے دورے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔