آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی؟
ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی 10 ستمبر کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم کے باوجود قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ، پولیس اور انتظامیہ کی رپورٹ جمع نہ ہوسکی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسٹیٹ کونسل کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے پوچھا کہ پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاری کیسے ہوئی ؟قومی اسمبلی کے رولز کے مطابق رپورٹ جمع کروائیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ نوٹس بھیجے تھے سب کو ،کیا بنا؟ ۔ اسٹیٹ کونسل نے جواب دیا کہ رپورٹ پیش نہیں ہوسکی، کچھ وقت دے دیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کتنے دن ہو گئے ہیں کیا ہوگیا ہے ، دس دن ہو گئے ہیں، آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی ، ان کا کہنا ہے پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاری غیر قانونی ہے، آپ نے بتانا کہ کیوں ایسے گرفتار کیا گیا کیا قانونی طریقہ تھا پارلیمنٹ سے گرفتاری کا ، پارلیمنٹ کے رولز اور استحقاق بھی ہے وہ بھی دیکھنے ہونگے۔
وکیل نے دلائل دیے کہ رولز بنے ہوئے ہیں قومی اسمبلی کی حدود سے کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا ، اسپیکر کی اجازت کے بغیر کسی کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ قومی اسمبلی کے رولز دیکھ لیں اور ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کروائیں۔ کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

Recent Posts

بھارتی کرکٹر نے اسٹینڈ میں بیٹھی خاتون تماشائی کے منہ پر گیند مار دی

واقعہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران پیش آیا جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن کے…

8 mins ago

کراچی میں ریسٹورنٹ پرفائرنگ، حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد…

17 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان نے بھارتی اعتراض پاؤں تلے روند ڈالا

ٹرافی ٹور ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکاری کسی ٹیم کیلئے نہیں بدلا جائے گا، پاکستان اسلام…

20 mins ago

حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ ) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ…

21 mins ago

مقبول پاکستانی ڈرامہ کابلی پلاؤ انڈیا میں بند کیوں ہوا؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)گرین ٹی وی ایک نیا چینل ہے اور یہ اپنی اچھوتی کہانیوں کے…

32 mins ago

اگر آپ کے کچن میں بھی یہ 3 چیزیں ہیں تو فوراً نکال پھینکیے ورنہ بڑا نقصان ہوسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…

50 mins ago